4 مارچ، 2023، 1:18 PM

ہندوستان میں گائے کو محفوظ قومی جانور قرار دئے جانے کا مطالبہ

ہندوستان میں گائے کو محفوظ قومی جانور قرار دئے جانے کا مطالبہ

الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ نے ایک اہم فیصلے میں گائے کو محفوظ قومی جانور قرار دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملک میں گئوکشی روکنے کے لیے مرکزی حکومت کو مؤثر فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ جسٹس شمیم احمد کی سنگل بنچ نے ویدک دور سے چلی آ رہی گائے کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے اپنے حکم میں بارہ بنکی کے دیوا تھانہ علاقے کے یوپی گئوکشی مخالف قانون کے ملزم محمد عبدالخلیق کی درخواست کو مسترد کردیا۔ درخواست گزار کو پولیس نے گائے کے گوشت کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں درخواست داخل کرکے کیس کی کارروائی ختم کیے جانے کی درخواست عدالت سے کی گئی تھی۔

عدالت نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے احترام کے ساتھ ہندو گائے کو بھگوان کی نمائندہ ہونے پر بھروسہ اور یقین رکھتے ہیں۔ ایسے میں اس کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ ہندو مذہب میں گائے کو جانوروں میں سب سے مقدس سمجھا جاتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ملک میں مویشیوں کے تحفظ کا مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس لیے گائے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے حکومت ہند ملک میں گائے کو ایک محفوظ قومی جانور قرار دے سکتی ہے۔

گائے کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ایسے حالات میں کیا جا رہا ہے کہ ملک کی سڑکوں پر بڑی تعداد میں لاوارث گائے پھرتی نظر آتی ہیں، جن کی کوئی دیکھ بھال کرنے والا نہیں ہوتا۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر موجود بہت سی ویڈیوز اس بات کی حکایت کرتی ہیں کہ یہ راہوں، شاہراہوں اور گلی کوچوں میں پھرنے والی یہ گائے بڑے پیمانے پر سڑک حادثوں کا باعث بھی بن جاتی ہے جس کے باعث سالانہ بہت سوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے۔ بہت سی گائے بیماریوں کا شکار ہو کر سڑک بھی ہی دم توڑ دیتی ہیں۔

’’Cows rule the road in India-Seriously‘‘ (ہندوستان کی سڑکوں پر گائے حکمرانی کرتی ہیں,حقیقتاً) نامی ایک آرٹیکل میں ایک غیر ملکی سیاح نے لکھا ہے کہ ہم نے ہندوستان کا سفر کرنے سے پہلے وہاں کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا اور بہت سی داستانیں ہمیں ہندوستان کے بارے میں سننے کا موقع ملا تاہم جب میں ہندوستان پہنچا اور وہاں میں نے ایک مصروف چوراہے کے بیچ و بیچ ایک گائے کو بیٹھے دیکھا تو یہ میرے لئے بالکل غیر متوقع اور نیا تجربہ تھا۔


 

News ID 1915047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha